سوات: گھر پر پہاڑی تودہ گرگیا، 2 افراد جاں بحق

سوات: گھر پر پہاڑی تودہ گرگیا، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: Swat: Landslide fell on the house, 2 people died

ایک نیوز: سوات میں بحرین کے علاقے مدین میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز چترال میں طوفانی بارشوں سے دریائے چترال، دریائے مستوج اور دریائے لٹکوہ میں شدید طغیانی آ گئی اور بپھرا ریلہ کئی مکانوں کو بہا کر لے گیا۔

دریائے چترال کے کنارے مختلف ریسٹورنٹس میں پانی داخل ہو گیا۔

غذر کے علاقے یاسین میں مخلتف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، اسکول، گھر، سڑکیں، درخت اور فصلیں جس کی زد میں آ گئیں۔