امید ہے پاکستان میں پرامن اور آزادانہ انتخابات ہوں گے ، امریکا

امید ہے پاکستان میں پرامن اور آزادانہ انتخابات ہوں گے ، امریکا
کیپشن: امید ہے پاکستان میں پرامن اور آزادانہ انتخابات ہوں گے ، امریکا

ایک نیوز :امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، پاکستان اور امریکا کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی، امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی۔

امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 215 ملین ڈالر  دیئے۔