آئی ایم ایف پاکستان میں بروقت الیکشن چاہتا ہے، سلیم مانڈوی والا

Jul 23, 2023 | 06:49 AM

ایک نیوز :پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ  نے 3 ارب ڈالر کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل مشاورت کے دوران تحفظات تھے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔
 سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا حکومت کو پیغام تھا کہ وقت پر انتخابات ہونے چاہئیں۔پی پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اپنی پارٹی کی معاشی ٹیم کا حصہ تھے، جس نے آئی ایم ایف کے نمائندے سے ملاقات کی تھی۔

آئی ایم ایف کے تحفظات کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’آئی ایم ایف کے ساتھ ہم نے خود تعلقات خراب کیے ہیں، 5 وزرائے خزانہ آئے اور انہوں نے ایک دوسرے پر الزام عائد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف سمجھتا ہے کہ حکومتیں اتفاق کرجاتی ہیں لیکن سیاسی جماعتیں الزامات شروع کردیتی ہیں کہ انہوں نے غلط کام کر دیا اور ہمیں پھنسا دیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ’انہوں نے سیاسی جماعتوں وعدہ لیا ہے کہ آپ آئی ایم ایف کے پروگرام آگے لے کر چلیں گے، ایک جائزہ ستمبر اور دوسرا دسمبر میں ہے، ستمبر میں نگران حکومت کرے گی اور دسمبر میں نئی حکومت کرے گی‘۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’صرف ماضی کا مسئلہ نہیں تھا، مسئلہ اس حکومت کا بھی تھا کیونکہ دو وزیرخزانہ تبدیل ہوئے، ان کا خیال تھا کہ جو بھی نیا آتا ہے وہ اپنی کہانی کرتا ہے تو یہ نہیں ہوسکتا، آپ ایک خودمختار ملک ہیں پھر آپ کو اس کی پیروی کرنی ہوگی اور بنیادی طور پر انہوں نے ہمیں یہی پیغام پہنچایا‘۔

مزیدخبریں