ٹرین میں چائے کے پیکٹ پر’’ حلال ‘‘لکھا ہونے پرہندو مسافر آپے باہر

Jul 23, 2023 | 05:10 AM

ایک نیوز :بھارت میں ٹرین میں چائے کے پیکٹ پر’’ حلال چائے ‘‘لکھا ہونے پرہندو مسافر آپے باہرہوگیا ،ریلوے اہلکار کوبلاکر اس سے بدتمیزی کرتا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے ایک مسافر کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹرین کے اندر ریلوے اہلکارسے بدتمیزی کررہا ہے کہ چائے کے پیکٹ پر آپ نے ’’ حلال چائے‘‘ کیوں لکھا ہے ۔ویٹر اس کو سمجھاتا ہے کہ یہ چائے خالص ویج ہے اس میں کچھ ایسا نہیں مگر مسافر بار بار یہ کہتا ہے کہ آپ لوگوں نے’’ حلال چائے ‘‘کیوں لکھا ہے ۔


 مسافر ریلوے اہلکار کو بتاتا ہے کہ یہ ساون کا مہینہ ہے اوروہ پوجا کرنے جارہا ہے۔مگر یہ چائے کے اوپر حلال لکھا ہوا ہے آپ نے ۔وہ مزید کہتے ہیں، ’’ہمیں مذہبی سرٹیفیکیشن نہیں چاہیے۔ہمیں صرف یہ بتایا جانا چاہئے کہ یہ چیز معیاری ہے یا نہیں ۔ اس طرح سے ہمارے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔‘‘

مزیدخبریں