نشے میں دھت لڑکوں کی عرفی جاوید سے طیارے میں بدتمیزی

Jul 23, 2023 | 04:36 AM

ایک نیوز :اداکارہ عرفی جاوید اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے ہی نہیں اپنے بے باک انداز کیلئے بھی جانی جاتی ہیں ۔نشے میں دھت لڑکوں نے طیارے میں ان سے بدتمیزی کی تو انہیں نے بھی خوب ان لڑکوں کوآڑے ہاتھوں لیا۔
تفصیلات کےمطابق عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آئے ایک واقعہ کا تذکرہ کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ کیسے طیارہ میں کھلے عام اداکارہ کے ساتھ لڑکوں کے ایک گروپ نے بدتمیزی کی اور زور زور سے ان کا نام چلاتے رہے ۔

 عرفی جاوید ممبئی سے گوا جارہی تھیں، اسی دوران ان کے ساتھ  طیارہ میں  لڑکوں کا ایک گروپ بھی  سفر کررہا تھالڑکوں نے طیارہ میں اداکارہ کے ساتھ کھلم کھلا بد تمیزی کی۔ عرفی نے اس پورے واقعہ کا ویڈیوبناکر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کردی عرفی نےیہ بھی بتایا کہ جب ان کے ساتھ یہ سب ہورہا تھا گروپ کے سبھی لڑکے نشے میں تھے ۔

  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عرفی نے کیپشن میں لکھا: جب میں ممبئی سے گوا جارہی تھی، مجھے ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑا ۔ یہ گندی باتیں کررہے تھے ، میرا نام لئے جارہے تھے ۔  جب میں نے انہیں روکا تو ان میں سے ایک نے کہا کہ اس کے دوست نشے میں ہیں، آپ نشے میں ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی خاتون کے ساتھ غلط سلوک کریں ، میں پبلک فیگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں ۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 20 جولائی کو پیش آیا ۔ اداکارہ کو اسی دن ایئر پورٹ پر دیکھا گیا تھا ۔

مزیدخبریں