ایک نیوز :آزادکشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے نئی مالیاتی پالیسی جاری کر دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آفیسرز کیلئے نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔سرکاری ملازمین کیلئے فری بجلی، پیٹرول اور دیگر الاؤنسز بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔سرکاری ملازمین کی چھٹی کے ایام کی تنخواہوں کی ادائیگی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
محکمہ مالیات آزادکشمیر کی طرف سے نئی مالیاتی پالیسی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔