ایک نیوز :انڈونیشیا کا 33 سالہ فٹنس ٹرینر جسٹن وکی 210 کلو وزن اٹھانے کے چکر میں جان سے گیا۔
Warning ⚠️: disturbing footage...
— Eddie Du (@Edourdoo) July 22, 2023
Bali, #Indonesia: A 33-year-old Indonesian fitness influencer, Justyn Vicky, died after a barbell he was trying to lift broke his neck. He was working out at a gym when the accident happened on July 15. pic.twitter.com/N27O3Avuov
یہ واقعہ 15 جولائی کو بالی کے ایک جم میں پیش آیا، سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔جسٹن 210 کلو وزنی راڈ اٹھا کر زمین پر بیٹھا اور اٹھنے کی کوشش میں راڈ اس کی گردن پر گری جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے اس کی گردن ٹوٹ گئی اور دل اور پھیپھڑوں کو جانے والی نسیں شدید دباؤ میں آئیں جس کی وجہ سے جسٹن ہلاک ہوگیا۔اسے علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا لیکن آپریشن کے دوران ہی وہ جانبر نہ ہوسکا۔