نفیساتی مرض اولاد کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، تحقیق  

Jul 23, 2023 | 00:19 AM

ایک نیوز :تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر والد یا والدہ میں نفسیاتی مرض کی تشخیص ہوئی ہو تو اس بات کا زیادہ خطرہ ہے کہ ان کے ہاں اولاد کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ سینائی کے آئیکاہن اسکول آف میڈیسن اور کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے ایک مطالعے میں پایا کہ جب کسی جوڑے میں ایک فریق نفسیاتی مرض کا شکار ہوتا ہے تو ان کے ہاں بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ یہ تحقیق اوپن ایکسیس جرنل PLOS میڈیسن میں شائع ہوئی۔

محققین کے مطابق مطالعہ پہلی بار یہ ظاہر کرتا ہے کہ والدین کے نفسیاتی مرض میں مبتلا ہونے سے بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور یہ خطرہ اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب والد اور والدہ دونوں ایسے مرض میں مبتلا ہوں۔

مزیدخبریں