بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے اپنے بچن کی یادیں بتادیں

Jul 23, 2023 | 00:10 AM

ایک نیوز : بالی ووڈ کے اسٹائلش ہیرو رنویر سنگھ نے اپنے زمانہ طالب علمی  سے متعلق انکشاف کردیا۔

اپنے نت نئے فیشن اسٹائل کے حوالے سے خبروں میں رہنے والے بالی ووڈ کے ہیرو رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی پروموشن تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پڑھائی میں بالکل دلچسپی نہیں تھی۔

رنویر سنگھ نے انکشاف کیا کہ وہ میتھس کے مضمون میں بہت کمزور تھے اورانہیں میتھس اپنا دشمن لگتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میتھس میں انہیں  100 نمبرز میں سے انڈہ یعنی صفر ملتا تھا۔ رنویر نے تقریب کے شرکا ء سے پوچھا کیا کبھی کسی کو مائنس 10 ملے ہیں اور پھر خود ہی جواب دیا کہ مجھے ملے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  میرا پہلا کرش میری ٹیچر تھیں۔

مزیدخبریں