سابق چیئرمین نیب مشکل میں، حکومت نے طیبہ گل کے الزامات پر کمیشن تشکیل دیدیا

Jul 23, 2022 | 23:05 PM

(ایک نیوز نیوز) سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ ان کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے طیبہ گل کے ان پر لگائے گئے الزامات کے معاملے پر کمیشن قائم کردیا ہے۔ حکومتی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہ چیئرپرسن رابعہ جویریہ آغا ہوں گی۔ رابعہ جویریہ آغا قومی کمیشن انسانی حقوق کی چیئرپرسن بھی ہیں۔

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق سندھ کی رکن انیس ہارون انکوائری کمیشن کی رکن ہوں گی، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق پنجاب کے رکن ندیم اشرف بھی انکوائری کمیشن کے رکن ہوں گے۔ کمیشن کے ٹی او آرز بھی طے کر دیے گئے ہیں، کمیشن جنسی ہراسگی، اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیقات کرے گا۔ کمیشن انتظامی انصاف کے عمل کی خلاف ورزی کا تعین کرے گا۔

مزیدخبریں