وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، چودھری شجاعت نے واضح مؤقف دیدیا

Jul 23, 2022 | 21:18 PM

(ایک نیوز نیوز) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر مؤقف سامنے آیا ہے۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی میرے وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے اداروں پر تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں؟ 

ان کا کہنا تھاکہ تنقید کرنا علیحدہ چیز ہے، اداروں کےخلاف نازیبا زبان برداشت نہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ادارے ملک کی سالمیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اوراداروں کے خلاف شرمناک زبان کی اجازت نہیں دی جاسکتی لہٰذا محب وطن پاکستانی ایسی بات سنیں تو موقع پر اس کا منہ توڑ جواب دیں۔

مزیدخبریں