انگلینڈ کرکٹ بورڈ سیکیورٹی وفد کا دورہ پاکستان،انتظامات کے حوالے سے بڑی خبر

انگلینڈ کرکٹ بورڈ ,سیکیورٹی وفد ,دورہ پاکستان،انتظامات ,بڑی خبر
کیپشن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم نے پاکستان کادورہ کیا ہے۔

(ایک نیوز نیوز) کرکٹ کے میدانوں سے اچھی خبر آگئی ہے۔ جہاں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کی 4 رکنی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ملتان کے چار وینیوز کا دورہ کیا۔ وفد نے پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قراردیا۔

بتایا گیا ہے کہ وفد اب بورڈ حکام کو رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ ہوگا۔ وفد نے ٹیم ہوٹلز اور اسٹیڈیمز میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قراد دیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔

انگلینڈکی کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پہلے مرحلے میں ستمبر کے وسط میں 7 ٹی ٹوئنٹی کیلئے دورہ ہوگا جبکہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔