ایک نیوز نیوز: (چودھری اشرف) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پہلی آرمی چیف نیشنل انٹرکلب ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا گیا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
رانا ظہیر ہاکی کلب لاہور نے یوتھ کلب ملیر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی اور چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔
مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔