ایک نیوز نیوز: (چودھری اشرف) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پہلی آرمی چیف نیشنل انٹرکلب ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا گیا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
سپہ سالار خوشگوار موڈ میں
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) July 23, 2022
پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیممپئین شپ فائنل ۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور pic.twitter.com/5bf2fSuPpo
رانا ظہیر ہاکی کلب لاہور نے یوتھ کلب ملیر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی اور چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔
آرمی چیف کی طرح دوسرے شعبوں سے وابستہ افراد کو بھی قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لئے آگے آنا چاہئے چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹرکلب ہاکی چیمئین شپ کا انعقاد کامیاب رہا رانا ظہیر کلب جیت گئی #PakistanArmyZindabad #Pakistanarmy pic.twitter.com/0HOsHunMtJ
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) July 23, 2022
مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔