شمشیرا سپر فلاپ، رنبیر کپور کی اسٹارڈم بھی نہ بچا سکی

shamshera movie
کیپشن: shamshera movie
سورس: google

  ایک نیوز نیوز:  رنبیر کپور کی فلم شمشیرا بری طرح فلاپ ۔۔۔اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن شمشیرا نے انڈیا بھر میں صرف 10 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد اس فلم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بالی وڈ کے بزنس تجزیہ کار اور ناقد ترن آدرش نے فلم شمشیرا کو ’ناقابلِ برداشت‘ قرار دے دیا۔
ترن آدرش نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ٹھگز آف ہندوستان کی یادیں تازہ کردیں، یہاں تک کہ رنبیر کپور کی سٹار پاور بھی فلم کی کشتی کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکی، بہت بڑی مایوسی ہے۔‘

آدتیہ چوپڑا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم شمشیرا میں رنبیر کپور، وانی کپور اور سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کرن ملہوترا نے کی ہے۔
اس سے پہلے یش راج بینرز کے نیچے بننے والی گذشتہ چار فلمیں سندیپ اور پنکی فرار، بنٹی اور ببلی 2، جیش بھائی جوردار، سمراٹ پرتھیوی راج بری طرح فلم ہوئی تھیں۔