(ایک نیوز نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد سے چائلڈ پورنو گرافی مواد تیاری میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ جس کی شناخت محمد یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد ڈارک ویب کو فروخت کرتا تھا، قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے قابل اعتراض مواد مختلف گوگل اکاؤنٹس میں سٹور کرتا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے تمام اکاؤنٹس کا سراغ بھی لگا لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بتایا کہ گرفتار ملزم چائلڈ پورنوگرافی جیسے گھناوٴنے جرائم میں ملوث تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا مختلف چائلڈ پورنوگرافی گروپوں سے رابطہ تھا جو انٹرنیٹ اور ڈارک ویب پر چائلڈ پورنوگرافک مواد تیار اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے بڑی مقدار میں چائلڈ پورنوگرافک مواد اور متعدد سوشل میڈیا اور گوگل اکاوٴنٹس برآمد کئے گئے جو چائلڈ پورنوگرافی مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے جس میں ملزم سے انکشافات متوقع ہیں۔