حالیہ سیاسی صورتحال پر نوازشریف کا اتحادی رہنماؤں سے رابطہ

Jul 23, 2022 | 19:09 PM

(ایک نیوز نیوز) تفصیلات کے مطابق ملکی حالیہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، مریم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے۔ 

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے تمام سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں ںے لندن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔ 

مزیدخبریں