ایک نیوز نیوز: ہیبت اللہ اخوند زادہ نے طالبان کے خلاف الزامات پر سزا کا اعلان کر دیا ہے۔
افغان طالبان لیڈر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں عوام کو طالبان حکومت کے اہلکاروں اور عہدیداروں کے خلاف غیر ضروری الزامات سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔ اگر عوام اس سے باز نہیں آئی تو وہ سزا کی ھقدار ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق ایسے افراد سزا کے حقدارہوں گے جو افغان علماء اکرام اور سرکاری ملازمین کے خلاف کسی ثبوت کے بغیر الزامات لگائیں گے پھریہ اشاروں کے ذریعے ہو یا الفاظ کے ذریعہ یا کسی اور دوسری شکل میں ہو۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں اور میڈیا تنظیموں کی یہ ذمہ داری ہے وہ اس حکم نامے پر فوری طور پر عمل کریں۔ اسلامی اقدار اور شریعت کے مطابق عہدیداروں کے بارے میں الزامات اور تنقید کی اجازت نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام میں افواہوں کی گنجائش نہیں ہے۔ اس سے مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلتی ہے ۔