(ایک نیوز نیوز) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کےخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس سجاد علی شاہ 26 جولائی کوعمران خان کی اپیل پر چیمبر میں سماعت کریں گے۔
عمران خان نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائرکررکھی ہے جس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی استدعا کی گئی۔