سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ

Jul 23, 2022 | 18:07 PM

(ایک نیوز نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے دن بھی 900 روپے کیا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 976 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 1728 ڈالر ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں