ایک نیوز نیوز:آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ کے باوہویں سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بگ بیش لیگ میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ڈرافٹ کے ذریعہ پک کیا جائے گا۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی اس بار ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں ہیں۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کو پک کرنے کے لیے ڈرافٹ 28 اگست کو ہوگا۔ جبکہ لیگ کا آعاز13 دسمبر 2022 سے ہوگا۔
واضع رہے کہ حارث رؤف اور شاداب خان گزشتہ سیزن کی طرح اس سال بھی اِن ایکشن ہوں گے۔