ایک نیوز نیوز: پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اتوار کے روز گال میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث سریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ حارث رؤف یا فہیم اشرف کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ اظہرعلی کی جگہ شان مسعود، آغاسلمان کی جگہ فواد عالم اور نسیم شاہ کی جگہ نعمان علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستانی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، محمد نواز، حسن علی، یاسر شاہ، حارث رؤف اور نعمان علی شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم میں مہیش تھیکشانا کی جگہ لکشیتھا مانا سنگھے کو کھلائے جانے کا امکان ہے ۔ مین پاتھم نشانکا بھی کورونا وائرس سے ٹھیک ہوکر سکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023 کے فائنل میں رسائی کے لیے پاکستانی ٹیم کے لیے یہ ٹیسٹ جیتنا انتہائی اہم ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائٹس ٹیبل پر پاکستان 58.33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
واضع رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے کھیلا جائے گا۔
'Achieving the unthinkable': Pakistan all set for second Sri Lanka Test
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2022
Read more: https://t.co/aaJCqfGhHq#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen