ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طویل عرصے بعد اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والے مسائل سے متعلق کھل کر اظہار کیا ہے۔
ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ 'مجھے طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت مجھے فیملی کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا، نہ ہی میری کمیونٹی میں میرا کوئی دوست تھا'۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے لکھا کہ امریکی شہر شکاگو میں سابق شوہر کی جانب سے قتل کی جانے والی پاکستانی فوٹوگرافر ثانیہ خان کی موت کی خبر پر ردعمل دیا اور اپنی طلاق کا وقت یاد کیا۔
ریحام خان نے لکھا 'اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے میری جدوجہد پی ٹی آئی کے ٹرولرز کے لیے میرے خلاف غلط باتیں بولنے کا بہانہ بن گئیں، میرے دوسرے شوہر (عمران خان) نے اسے میرے خلاف استعمال کیا، طلاق جرم نہیں بلکہ زندگی کا حق ہے۔‘
It took me years to take a divorce & I had no support from family & I had no friends in the community. My struggle to keep myself & my children safe became an excuse for PTI trolls to abuse me. My own 2nd husband used it against me. Divorce is not a crime but a right to life. https://t.co/yJlu6H8if8
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 21, 2022
واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان میں اکتوبر 2015 میں طلاق ہو گئی تھی۔