ایک نیوز نیوز: ن لیگ نے مخالفین کو ان کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کرلیا، عام انتخابات جارحانہ سیاست کے بیانیہ کی بنیاد پر لڑے جائیں گے، مریم نواز کو پارٹی میں اہم ترین ذمہ داری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سخت بیانیئے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل نئے بیانئے کو گھر گھر پہنچانے کے لئے خصوصی ڈیجیٹل سیل قائم کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔