ایک نیوز نیوز: اکتوبر میں عام انتخابات کا منظر واضح ہونے لگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے غیرجانبداری کے ساتھ حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی و معاشی حالات میں بدترین تنزلی کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت کا فیصلہ کرلیا۔ اب غیر جانبداری کے ساتھ اپوزیشن اور حکومت دونوں کومذاکرات کی میز پر بٹھایا جائےگا۔اور کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر دونوں کو راضی کیا جائے گا جس کے نتیجے میں اکتوبر 2022 میں عام انتخابات کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ جو کہ پاکستان تحریک انصاف کا دیرینہ مطالبہ ہے اسی طرح ن لیگ کو بھی لیول پلئینگ فیلڈ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہم فیصلے گذشتہ روز ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کئے گئے اورممکنہ طور پر سپریم کورٹ میں ہونے والے وزیراعلی انتخاب کیس کے ممکنہ فیصلے میں اس کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین، تازہ ترین، تازہ ترین، pakistan، latest، PM