یورپ میں گرمی کی لہر، 1700 سے زائد اموات

Jul 23, 2022 | 14:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: گرمی نے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ گرمی نے ہورپ میں کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔  گرمی کی وجہ سے چلنے والی ہیٹ ویواسپین کے جزیرہ پرتگال میں 1700 سے زیادہ اموات کا سبب بنی ہے۔

جبکہ 7 سے 18 جولائی کے درمیان چلنے والی ہیٹ ویو 1063 افراد کی موت کا سب بنی ہے۔ 

ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر یورپ ہانس کلوگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائیوں میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے اکثر ہلاکتیں جنگلات میں آگ کے سبب ہوئی ہیں۔

ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اموت کی وجہ بڑھتی ہوئی گرمی ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

یورپ ہانس کلوگ کا مزید کہنا ہے کہ یہ تعداد پہلے ہی بڑھ چکی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گی اور آنے والے دنوں میں مزید گرمی دیکھی جائے گی۔ 

ڈائریکٹر یورپ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے  یورپی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

واضع رہے کہ اسپین میں کزشتہ دنوں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا جس سے پرتگال کے جنگلات میں 75 ہزار ایکڑ تک آگ لگی۔ 

مزیدخبریں