ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب عمارات کے شہر دوبئی کے ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہنے کا رابطہ سینٹر قائم کردیا ہے۔
امرتی ویب سائٹ الامارات الیوم کے مطابق رابطہ سینٹر سے کسی بھی وقت، کسی بھی مقام سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔
طارات دبئی انتظامیہ کے مطابق رابطہ سینٹرمیں جدید ترین ٹیکنالوجی استمعال کی گئی ہے۔
رابطہ مراکز پر انٹرنیٹ، موبائل فون کے علاوہ ای میل اور سماجی رابطہ ویب سائٹ کے ذریعے بھی مسافروں کے سوالات کا جواب فراہم کیا جاتا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مطارات دبئی اکاؤنٹ نیز واٹس اپ بزنس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
دبئی ایئرپورٹس انتظامیہ کے مطابق رابطہ سینٹر کی کارکردگی موثر ہے۔