ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے آخری روز ملک بھر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے روز ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھاربارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں پیجاب میں بھکر، لیہ، ملتان،خانیوال، پاکپتن،وہاڑی،راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ، ساہیوال ، اوکاڑہ، سرگودھا، سیالکوٹ، جہلم، جھنگ سمیت مختلف مقامات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں کرچی، حیدرآباد میرپورخاص، سانگھڑ،مٹھی، ٹھٹھہ،بدین،عمر کوٹ ،تھرپار، لاڑکانہ اور جام شورو میں ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخواہ میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر،سوات،کوہستان، ہری پور، بونیر، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، خیبر،باجوڑ،مہمند،کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں زیارت، لورالائی، ،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ ، کوئٹہ،چمن،پشین،تربت،اور گوادر میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
کشمیرمیں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹون میں سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ کے علاقہ بالاکوٹ میں 68 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی ہے.