کراچی میں بھی بارش، ہوشیار خطرے کی گھنٹی بجنے لگی

Jul 23, 2022 | 13:12 PM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: چیف میٹرولوجسٹ نے شہر میں کل موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

 چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا  کہ مون سون سسٹم آج دوپہر راجستھان کے راستے سندھ میں داخل ہوگا،کراچی میں آج ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری رہنےکا امکان ہے جبکہ شہر میں کل صبح 10 بجے سے تیز اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں اگر 2 سے3 گھنٹے بارش رہی تو 100ملی میٹرسے زائد بارش ہوسکتی ہے جبکہ تیسرے اسپیل کے دوران 130 سے 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے نمی ملنے پر زیریں سندھ میں بارشوں کی شدت زائد رہےگی۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی میں بارش کےلیے24 سے 26 جولائی کو اہم دن قرار دیا ہے۔

جواد میمن نے کہا کہ کراچی میں کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 200 ملی میٹر بارش برس سکتی ہے جب کہ  بجلی گرنےکے واقعات بھی رونما ہوسکتےہیں لہٰذا شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

مزیدخبریں