اہم ترین ملکی فیصلوں کا اختیار اہم ، بزرگ ترین علیل  رہنماؤں کے پاس 

nawaz, shujaat,zardari
کیپشن: nawaz, shujaat,zardari
سورس: google

  ایک نیوز نیوز:  پاکستان کی تاریخ خود کو دہرانے لگی ، 1950 کی دہائی کی طرح اہم ترین ملکی فیصلوں کا اختیار اہم اور برزگ ترین علیل رہنماؤں کے پاس آگیا۔

 پاکستان کی سیاسی تاریخ  کے عینی شاہد سینئیر صحافی  کا کہنا ہے کہ  یہ ایک طرح سے انیس سو پچاس کی دہائی کا منظر بن رہا ہے کہ ملکی فیصلوں میں اہم ترین اختیار اس وقت کے بیمار گورنر جنرل ملک غلام محمد کے ہاتھ میں تھا اور وہ سیاہ وسفید کے مالک سمجھے جاتے تھے۔

 اس سلسلے میں ملک کے اہم ترین اور بزرگ ترین تین رہنما چوہدری شجاعت حسین، آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف جو تینوں اتفاق سے ایک عرصے سے علیل بتائے جاتے ہیں وہی کرنے کا اختیار پا چکے ہیں اور وہ باہم فون پر بھی ایک دوسرے سے مشاورت کر رہے ہیں۔