عمران خان کی اے بی سی زرداری صاحب نے پوری کردی:حنا پرویز بٹ

Jul 23, 2022 | 12:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلی بننے پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا ایکس، وائی کے بعد عمران خان کی اے، بی، سی پوری نہیں ہو رہی تھی وہ زرداری صاحب نے پوری کردی۔

نیازی ایکس، وائی کا رونا روتا رہا اور زی نے گیم ڈال دی۔

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا آج ہم نےقومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا ہے۔ ان کو ایسا سرپرائز دیا ہے یہ برسوں یاد رکھیں گے۔

عمران خان کی احتجاج کی کال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تحریک انصاف کو بتاتی چلوں باہر نکلنے سے پہلے رانا ثنااللہ کا نام ذہن میں رکھیں۔  

مزیدخبریں