ایک نیوز نیوز: سوڈانی خودمختار کونسل کے نائب چیئرمین محمد حمدان دقلو حمیدتی نے کہا ہے کہ خود مختار کونسل نے سیاست چھوڑ کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوج نے اقتدار عوامی نمائندوں کو سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق محمد حمدان نے مزید کہا کہ خود مختار کونسل کسی ایسے اختیار سے چمٹے نہیں رہے گی جو خونریزی اور عدم استحکام کا باعث بنے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قبائلی تنازعات، نفرت اور نسل پرستی کا پھیلاؤ سوڈان کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔سوڈانی فوجی جنرل نے مزید کہا کہ ہم سوڈان میں چھپی سکیموں کو دیکھ رہے ہیں اور ہم ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے یکجہتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے سوڈانی فوج اور سکیورٹی نظام میں اصلاحات اور جوبا معاہدے کو نافذ کرنے کے عزم کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے قومی اور سیاسی قوتوں پر بھی زور دیا کہ وہ عبوری حکومت کے اداروں کی تشکیل میں تیزی لائیں۔ عبوری دور کے تحفظ اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کریں۔