لاہور میں ابر رحمت برسنے سے موسم خوشگوار  

lahore rain
کیپشن: lahore weather
سورس: google

ایک نیوز نیوز: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔

اچانک بارش نے باغوں کے شہر لاہور میں بارش بزسنے لگی ہے۔ لاہور کے علاقہ مسلم ٹاؤن، جوہرٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، واپڈا ٹاؤن ، ٹھوکر سمیٹ لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ابر رحمت برسنے سے درجہ حرارت میں واضع کمی دیکھی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔