ضمیر کے سوداگر زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا،شیخ رشید

Jul 23, 2022 | 11:52 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا، ان کی جیت بھی انکی ہار ہے،اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار اپنے کیسوں سے بچنے کیلئے ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ 2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے، قوم دیکھ لے نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں اور فضل الرحمن خانہ جنگی کے بیان دے رہا ہے۔

لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا ہے ۔ ان کی جیت بھی انکی ہار ہے۔2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے۔اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے۔قوم دیکھ لے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں اور فضل الرحمن خانہ جنگی کے بیان دے رہا ہے

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔

ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے

شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔ لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے،روپے کے مقابلے میں ڈالر 250 کا ہوگیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

مزیدخبریں