ملک بھر میں جان لیوا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لیے

Jul 23, 2022 | 10:09 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں جان لیواوائرس کے وار جاری ہیں،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وبا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

 قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ عداد و شمار کے  مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا  کی تشخیص کے لیے 23 ہزار  423 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 693 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ عالمی وبا میں مبتلا 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق نوشہرہ کرونا سے شدید متاثر رہا جہاں کرونا کی شرح 14.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں شرح 7.88 فیصد، مظفرآباد 7.27 فیصد، صوابی 7.02 فیصد، گلگت6.37 فیصد، پشاور6.33 فیصد، ایبٹ آباد4.80 فیصد اور حیدرآباد میں کرونا کی شرح 4.67 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق مردان میں شرح 3.23 فیصد، اسلام آباد 3.14 فیصد، میرپور 2.94 فیصد، فیصل آباد 2.44 فیصد، سرگودھا 2.42 فیصد، کراچی 2.25 فیصد، بہاولپور2.11 فیصد، ملتان 1.84 فیصد اور گجرات میں کرونا کی شرح 1.12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں