حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرا دیا

Jul 23, 2022 | 09:55 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: حکومت کا عوام کو 440 وولٹ کا جھٹکا، بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

 نیپرا علامیہ کے مطابق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کی درخواست پر فیصلہ جاری ہوگیا۔ وفاقی حکومت نے تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کا بنیادی ٹیرف یکساں کرنے کی درخواست کی تھی جس پر 20 جولائی 2022 کو عوامی سماعت ہوئی۔

اضافے کا اطلاق تین مراحل میں لاگو کیا جائے گا۔ اگست، ستمبر اور اکتوبر سے اضافی بل وصول کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں