اللہ نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا،شہباز شریف

Jul 23, 2022 | 09:37 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا جبکہ سابق صدر آصف کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کردیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر حمزہ شہباز کی کامیابی پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔

اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار ۔۔۔

شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری ظہور الہٰی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے جس پر میں چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔

مزیدخبریں