حمزہ شہباز کے جیت پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کارکنوں کا جشن

Jul 23, 2022 | 09:19 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ برقرار رہنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کارکنوں نے جشن منایا۔

 رپورٹس کے مطابق ملتان،کمالیہ،حافظ آباد،سیالکوٹ،شکرگڑھ، رحیم یارخان میں ن لیگ کےکارکنوں نے سڑکوں پرنکل کر حمزہ شہباز کی کامیابی پرجشن مناتے ہوئے بھنگڑے بھی ڈالے۔

اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے  حیدرآباد  کے علاقے حیدر چوک  پر جشن منایا گیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں