ایک نیوز نیوز: نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد ن لیگ اور پی پی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی نے 186 اور لیگی امیدوار حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے تاہم ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ کو گنتی میں شمار نہیں کیا۔
شجاعت حسین کے خط کے بعد ان ووٹوں کو مسترد کر دیا جس کے بعد حمزہ شہباز شریف تین ووٹوں کی برتری کے بعد ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔