میڈیا رپورٹس کے مطابق سری جے وردنے پورہ یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ 95 فیصد افراد جنہیں سائنوفارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں ان میں اتنی ہی اینٹی باڈیز پیدا ہو تی ہیں جتنی کورونا وائرس کا شکار کسی مریض میں ہوتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق سائنوفارم ویکسین لگوانے والے 20 سے 40 برس کے افراد میں 98 فیصد جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں 93 فیصد اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں۔