پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا اور دماغ کو آکسیجن سپلائی کی بند ہو گئی ۔ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ، نور مقدم کے گھٹنے کے نیچے کے حصے پر بھی زخموں کے نشانات ہیں جبکہ جسم پر متعدد مقامات پر چاقو کے گہر ے زخم ہیں ، مقتولہ کے معدے سے لیا گیا مواد فرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیاہے ، معدے کی فرانزک رپورٹ فی الحال پولیس کو موصول نہیں ہوئی ہے ۔
واضح کہ 20جولائی کو پاکستان کے سابق سفیر کی 28سالہ بیٹی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا تھا ، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم ظاہر جعفر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جو کہ مقامی تاجر کا بیٹا ہے جبکہ ملزم کو جائے وقوعہ سے مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔