ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

Jul 23, 2021 | 10:49 AM

admin
لاہور : ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی، تاہم گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار425 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ مزید11 افراد عالمی وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ‏ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد10 لاکھ 34 ہوگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار 707، سندھ میں 3 لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، بلوچستان میں 29 ہزار 357، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607، اسلام آباد میں 85 ہزار 230 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ‏گزشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے مزید11 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 351,707 ہو گئی۔اب تک صوبہ بھر میں 330,311 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہی "صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10,487 ہو گئی۔گزشتہ روز لاہور میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ صوبہ بھر میں ٹوٹل 3 اموات - صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد10,909 ہو گئی۔

مزیدخبریں