کمیشن قائم ہونے تک مذاکرات آگے  نہیں بڑھائیں گے، وقاص اکرم  

کمیشن قائم ہونے تک مذاکرات آگے  نہیں بڑھائیں گے، وقاص اکرم  
کیپشن: Waqas Akram will not advance the negotiations until the commission is established

ایک  نیوز: ترجما ن  پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے  جب تک کمیشن قائم نہیں ہوتا ، ہم مذاکرات آگے نہیں بڑھائیں گے۔  

تفصیلات کے مطابق پی ٹی  آئی  کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم  کا پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  کہنا تھا  بلوچستان سے ایم این اے عادل بازئی کی فیملی کو سخت حالات کا سامنا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے ہمارے ایم این اے کو بحال کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ کے قائد نے بھی لیٹر ہیڈ جمع کیا، آزاد رکن کو تین یوم کا وقت دیا جاتا ہے ، بیان حلفی الیکشن کمیشن کے پاس موجود تھے۔

ان کا کہناتھا وزیراعظم ،ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے وقت کسی کو یاد نہیں تھا، سپریم کورٹ نے پوچھا کہ نو ماہ حکومت اور الیکشن کمیشن خاموش کیوں تھے؟ جعلی بیان حلفی پر نوٹری پبلک اور اوتھ کمشنر کی مہر نہیں لگی تھی، وزیراعظم کو نااہلی سے بچانے کےلئے پرانی تاریخ میں نوٹری پبلک پر ایف آئی آر درج کی گئی، سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ سول کورٹ ججز پر دباؤ کا نوٹس لیں، عادل بازئی اور انکی فیملی کوکچھ ہواتو ذمہ دار شہباز شریف  ہوں گے۔  

پیکا ایکٹ کے حوالے سے گفتگو میں  انہوں نے کہا  پیکا قانون میں ترمیم کےخلاف احتجاج کریں گے ، سیاہ قوانین کو مسترد کرتے ہیں، ترامیم کا مقصد میڈیا کی آزادی کو ختم کرنا ہے، سوشل میڈیا کی بات کرتے ہیں تو مقصد پی ٹی آئی ہے، فائر وال کی انسٹالیشن اور پیکا میں ترمیم اسی کی ایک کڑی ہے، بلاول بھٹو بتائیں سوشل میڈیا کی آزادی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حقوق کہاں گئے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کمیٹی میں بھی ان قوانین کی مخالفت کی ہے، ایوان میں عمر ایوب کو بولنے کا موقع بھی نہیں دیا ،قوانین بناتے وقت سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ 

مذاکرات  بارے سوال  کے جواب  میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے اگلے دور کےلئے آج رات تک وقت دیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اعلامیہ جاری کیا جائے، کمیشن قائم نہیں ہوتا مذاکرات آگے نہیں بڑھائیں گے، آج رات تک آزاد کمیشن قائم نہیں ہوا تو مذاکرات نہیں  ہوں گے ، مذاکراتی ٹیم کے رکن اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے مدرسے پر حملہ کیا گیا، مذاکرات کےلئے حکومت سنجیدہ نہیں تھی اور نہ اب ہے۔ 

ان کا مزید کہناتھاخان اکیلے نہیں سینکڑوں اسیر جیلوں میں موجود ہیں، خان کو سزا سنا دی گئی لیکن پھر بھی مذاکرات جاری رکھے، خان صاحب کی سزا اور مذاکرات کو نتھی نہیں کیا، بشری بی بی کےخلاف منظم پراپیگنڈہ شروع ہوا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، مذاکرات یہی تھے جو ہورہے تھے باقی کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے تھے، پاکستان میں رجیم چینج لانے والی امریکی انتظامیہ جاچکی ہے، امریکہ میں نئی انتظامیہ آئی ہے، امریکہ اور پاکستان کا اچھا تعلق ہے ۔