اویس لغاری سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے کی ملاقات

اویس لغاری سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے کی ملاقات
کیپشن: Swedish Ambassador Alexandra Berg van Linde meeting with Owais Laghari

 ایک نیوز: وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے  نے ملاقات کی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں  قابل تجدید توانائی ،ایندھن والی گاڑیوں کو الیکڑک گاڑیوں میں تبدیلی کے حوالے سے امورپرمشاورت   کی گئی۔  

اس موقع پر اویس لغاری نے کہا  یورپی یونین گرین فنڈزپاکستانی گاڑیوں کوالیکٹرک میں تبدیل کرنے کے لیے معاونت فراہم کرے ،سویڈش،یورپی یونین گرین فنڈز پاکستانی بینکوں کے ذریعے بلاسود قرضے فراہم کر سکتے ہیں ،گزشتہ سال ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا 55 فیصد قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہوا ،حکومت پاکستان قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے ،پاور ڈویژن صارفین کے لیے سستی اور پائیدار بجلی فراہمی کے لیے پالیسیاں تشکیل دے رہاہے۔ 

سویڈش سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے  کا کہناتھا  سویڈش کمپنیاں پاکستان میں قابل اعتماد گرین انرجی سپلائی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ، سویڈن اس حوالے سے پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ،پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر یورپی یونین کی برآمدات کا اہم حصہ ہے ،ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصول کے لئے سویڈن تکنیکی معاونت فراہم کر سکتا ہے۔