پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ وہ مذاکرات کا راستہ نہ چھوڑیں، عرفان صدیقی 

Jan 23, 2025 | 18:45 PM

 ایک  نیوز: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے  پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ وہ مذاکرات کا راستہ نہ چھوڑیں ۔  

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  تحریک انصاف  نے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر نے بیان دیاکہ آج مذاکرات کا سلسلہ ختم کررہے ہیں، مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوس ناک ہے، اپوزیشن کے مطالبات پر سنجیدگی سے مشاورت کی گئی ہے، انہوں نے اپنے تحریری مطالبات دینے میں 42روز لگائے ہیں، سیاست میں مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہوتے ہیں، مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتوں کی نمائندگی ہے، ہم نے صبر وتحمل سے مذاکرات کو آگے بڑھایا ہے، ان لوگوں نے مذاکرات کیلئے آنے ،واپس جانے میں بیتابی کا مظاہرہ کیا۔ 

ان کا کہناتھا  بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹس کے باوجود ہم نے مذاکرات جاری رکھے، پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ وہ مذاکرات کا راستہ نہ چھوڑیں، ہماری کمیٹی آج بھی قائم ہے،مزید مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی کو کسی چیز پر اعتراض ہے تو وہ تحریری شکل میں پیش کر دے، اپوزیشن نے ہم سے 7روز میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی والے کیا 9مئی اور 26نومبر کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں؟اسپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹی اجلاس کیلئے 28جنوری کی تاریخ دیدی گئی تھی۔ 

ان کا مزید کہناتھا کہ   صحافیوں کے حقوق کیلئے پہلے بھی آواز اٹھائی،آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔   

مزیدخبریں