افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام ، 6خوارج  جہنم واصل  

افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام ، 6خوارج  جہنم واصل  
کیپشن: Infiltration attempt on Afghan border failed, 6 Khawarij went to hell

ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسزی کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے علاقہ سمبازا میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 6 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا کہتا آرہا ہے کہ اپنی جانب بارڈر مینجمنٹ موثر بنائے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امید ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔