امریکا سے تبدیلی کی باتیں کرنیوالے کہتے تھے ہم کوئی غلام ہیں، احسن اقبال  

امریکا سے تبدیلی کی باتیں کرنیوالے کہتے تھے ہم کوئی غلام ہیں، احسن اقبال  
کیپشن: Those who talked about change from America used to say that we are no slaves, Ahsan Iqbal

ایک نیوز: وفاقی وزیر منصوبہ بندی  احسن اقبال  نے کہا ہے   آج امریکہ سے تبدیلی کی باتیں کرنے والے وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے ہم امریکہ کے غلام ہیں ۔  

تفصیلات کے مطابق  احسن اقبال نے اپنی گفتگو  میں کہاہے پاکستان میں کوئی سیاسی تبدیلی آئے گی تووہ پاکستان کے آئین کے مطابق ہوگی ، آج امریکہ سے تبدیلی کی باتیں کرنے والے وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے ہم امریکہ کے غلام ہیں ، اس طرح کی بے بنیاد باتوں سے پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے  گی ۔  

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا اڑان پاکستان سے ملکی ایکسپورٹ 5 سال میں 30 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 60 ارب ڈالرز تک کے  جائیں گے، پاکستان کی ایکسپورٹ میں سالانہ ایک سے دو ارب ڈالرز اضافے سے ملکی معیشت ہر کوئی فرق نہیں  پڑے گا، نوجوانوں کو اسکلڈ فراہم کرکے ترسیلات زر کو 60 ارب ڈالرز تک پہنچایا جاسکتا ہے ، ملک میں بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے وزارت توانائی کام کررہی ہے ، اوورسیز چیمبر نے اڑان پاکستان کے  لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ، پاکستان میں موجود غیر ملکی کمپنیوں نے آئی ٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے کی یقین  دہانی کرائی  ہے ۔