پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہیں ، خواجہ آصف 

Jan 23, 2025 | 17:15 PM

ایک  نیوز: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے  کہا ہے تحریک  انصاف  کی قیادت اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا  مذاکرات والوں کو خود بھی پتا تھا اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں ،بلکہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہیں، مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔  

ان کا کہناتھا   علی امین گنڈاپور نے خوداعتراف کیا کہ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے، یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں، جن کو سزائیں ہوئیں انہوں نے اعتراف جرم کیا، جب میں قید میں تھا مجھے بس ایک کمبل دیا گیا تھا، ہماری پوری لیڈرشپ قید کی گئی ملک کے نقصان کا نہیں سوچا، ساری دنیا میں سوشل میڈیا پر پابندی ہے، یہ چیز امریکہ میں بھی ہورہی ہے۔   

مزیدخبریں