190ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نےاپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا

190ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نےاپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا
کیپشن: 190 million pound reference: Imran Khan and Bushra Bibi's lawyers have prepared the appeal draft.

ایک نیوز:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اپیل کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤڈر ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔
سلمان صفدرکا کہنا تھا کہ اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں شیئر کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپیلیں تیار کر لی گئی ہیں، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر اپیل کا ڈرافٹ 20 صفحات پر مشتمل ہے ، بانی پی ٹی آئی سے اپیل کے ڈرافٹ پر مشاورت ہوئی ہے۔
 وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی جائے گی، بانی پی ٹی آئی نے برطانوی عدالت کے فیصلے کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے این سی اے کی پروسیڈنگز کو اپیل میں شامل کرنے کا کہا ہے۔
 وکیل سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سائفر کیس کی طرح القادر ٹرسٹ کیس بھی ایک سے دو سماعتوں میں اُڑ جائے گا، وکیل سلمان صفدر القادر کیس کا فیصلہ ایک طرف جا رہا ہے اور ثبوت دوسر ی طرف جا رہے ہیں ،القادر کیس اتنا ہی کمزور ہے جتنا کہ سائفر کیس تھا ۔