عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

Jan 23, 2025 | 14:40 PM

ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کیساتھ  مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیاہے، حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا لیکن اب تک حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا اس لیے مذاکرات مزید اگے نہیں چل سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان سے میری اور باقی وکلا کی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نعمران خان ے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہذا مذاکرات ختم کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی  عمران خان ے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔ 

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہماری بڑی خواہش تھی کہ مذاکرات جاری رہیں اور معاملات آگے بڑھیں لیکن شاید سیاسی اختلافات اتنے ہیں کہ برف پگھل نہیں رہی، افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی طرف سے آج تک کوئی اعلان نہیں ہوا،  کمیشن بننا ہے تو ارکان سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز  ہونے چاہئیں، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کیخلاف کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں